اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کو ایران کے نئے رہنما منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی آزاد قومیں ان کے ساتھ کھڑی ہیں۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق النخالہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ تمام آزاد قومیں آپ کی حمایت کرتی ہیں اور آپ کی استقامت، جدوجہد اور کامیابی کو اپنی منصفانہ جدوجہد کی تقویت سمجھتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان قوموں میں سرفہرست فلسطین کی مزاحمتی قوم ہے جو مسلسل امریکہ اور اسرائیل کے مقابلے میں کھڑی ہے، جبکہ لبنان کے بہادر مجاہدین بھی اس جدوجہد میں شریک ہیں۔
پیغام میں فلسطینی رہنما نے آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کو ان کے والد آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران کی قیادت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
یاد رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای 28 فروری 2026 کو اسرائیل اور امریکہ کے مبینہ مشترکہ حملے کے دوران شہید ہوگئے تھے۔
اس واقعے کے بعد ایرانی حکومت نے ملک بھر میں 40 روزہ سوگ اور سات دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ بعد ازاں مجلس خبرگانِ رہبری نے 18 اسفند کو آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای کو ایران کا نیا رہنما مقرر کرنے کا اعلان کیا۔
آپ کا تبصرہ